اہم خبریں

بریکنگ نیوز۔۔ عمران خان کی رہائی قریب،دوریاں ختم،حکومت اور اپوزیشن مل بیٹھے،جا نئے اندر کی کہانی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اہم رابطہ ہوا، جس میں حکومتی ٹیم کی اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء اور اپوزیشن لیڈر کی پارلیمنٹ کی لائبریری میں بیٹھک ہوئی، جس میں مختلف سیاسی اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ اور وزیر پارلیمانی امور طارق فضل نے اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی سے مشاورت کی۔ اس ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف اور محمود اچکزئی کے درمیان مستقبل کے سیاسی ایجنڈے اور پارلیمانی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے ایجنڈے اور شرائط پر تبادلہ خیال کیا گیا اور حکومت نے اپوزیشن لیڈر کو سیاسی افہام و تفہیم کے ساتھ آگے بڑھنے پر زور دیا۔ اپوزیشن لیڈر اپنے تحفظات اور خدشات وزیر اعظم کے سامنے رکھیں گے اور ان مسائل کا جواب خود وزیراعظم دیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اپوزیشن لیڈر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا، جس پر حکومتی ٹیم اور اپوزیشن کے درمیان رابطے اور مذاکرات جاری رہنے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں :100،000 سے 150،000 حاصل کریں،کیسے جا نئے طریقہ کار،اہلیت اور درخواست کہاں دی جا ئے

متعلقہ خبریں