اہم خبریں

100،000 سے 150،000 حاصل کریں،کیسے جا نئے طریقہ کار،اہلیت اور درخواست کہاں دی جا ئے

000001 سے 000051 حاصل کریں،کیسے جا نئے طریقہ کار،اہلیت اور درخواست کہاں دی جا ئے

لاہور ( اے بی این نیوز   )پنجاب حکومت نے بیوہ خواتین کے لیے سپورٹ کارڈ اسکیم کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد صوبے بھر میں مستحق خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔ اس اسکیم پر عملدرآمد محکمہ زکوٰۃ و سوشل ویلفیئر کے ذریعے کیا جائے گا۔اس منصوبے کے تحت ہر اہل بیوہ خاتون کو 100,000 روپے نقد دیے جائیں گے، جبکہ ایک بچے کی صورت میں اضافی 25,000 روپے اور دو بچوں کی صورت میں 50,000 روپے فراہم کیے جائیں گے تاکہ گھریلو اخراجات میں آسانی پیدا ہو سکے۔حکومت نے اس اسکیم کے لیے چار ارب روپے کا بجٹ مختص کیا ہے اور امکان ہے کہ یہ اسکیم رواں ماہ کے اختتام تک شروع ہو جائے گی، جس کے بعد رجسٹریشن اور رقم کی تقسیم کا عمل بھی جلد آغاز کیا جائے گا۔

وڈو سہولت کارڈ اسکیم 2026 پنجاب میں بیوہ خواتین کو مالی خودمختاری اور عزت فراہم کرنے کے لیے ایک تاریخی اقدام ہے، جسے پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے متعارف کرایا ہے۔ اس اسکیم کے لیے کل بجٹ 4 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے اور یہ فروری 2026 سے شروع ہوگی۔ مالی معاونت کی رقم وصول کنندہ کے بچوں کی تعداد کے مطابق مختلف ہوگی، 100,000 روپے سے 150,000 روپے تک۔

مالی معاونت کی تفصیلات اس طرح ہیں کہ بیٹے یا بیٹی نہ رکھنے والی بیوہ خواتین: 100,000 روپے میں گے،جبکہ ایک بچے کی صورت میں: 125,000 روپے میں گے، دو یا زیادہ بچوں کی صورت میں: 150,000 روپے ادائیگیاں براہِ راست اے ٹی ایم کارڈ یا بینک ٹرانسفر کے ذریعے کی جائیں گی، کسی قسم کی کٹوتی کے بغیر ہو نگی،

اہلیت کے معیار اس طرح ہے کہ پنجاب کی مستقل رہائشی ہو،کم آمدنی والے گھرانے سے تعلق ہو، بیوہ ہونے کی حیثیت NADRA کے اسمارٹ کارڈ پر درج ہو، سرکاری ملازم نہ ہو،
جو ضروری دستاویزات چاہئیں ان میں 

بچوں کے بی فارم، شوہر کے انتقال کا سرٹیفیکیٹ ، نادرا سے ہو،فعال ذاتی موبائل نمبر ہو، رہائش کا ثبوت (یوٹیلیٹی بل یا ڈومیسائل) بھی ہوں،درخواست دینے کا طریقہاس طرح ہے کہ
آیشل ویب پورٹل یا موبائل ایپ کے ذریعے درخواست دیں، فزیکل طریقہ: BISP/Ehsaas سینٹرز جائیں، بایومیٹرک تصدیق کرائیں اور کارڈ وصول کریں۔یہ اسکیم ہزاروں بیوہ خواتین کو مالی تحفظ اور سماجی احترام فراہم کرے گی اور انہیں معاشرتی خودمختاری کی جانب ایک مضبوط قدم فراہم کرے گی۔

وڈو سہولت کارڈ، بیوہ خواتین، مالی معاونت، پنجاب حکومت، مریم نواز، NADRA، BISP، Ehsaas سینٹرز، معاشرتی تحفظ, 2026
مزید پڑھیں :

مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کیا ہو نے جا رہی ہیں، جا نئے فی لٹر نئی قیمت

متعلقہ خبریں