اہم خبریں

سرکاری ملازمین کی چھٹیوں کا نیا شیڈول آگیا،جا نئے تفصیلات

لاہور ( اے بی این نیوز   )سرکاری ملازمین اور طبی عملے کی چھٹیوں کے حوالے سے نئے رولز جاری کر دیے گئے ہیں جن کے تحت گریڈ 17 تک کے ملازمین زیادہ سے زیادہ 89 دن کی چھٹیوں کی منظوری دے سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے ٹیچنگ ہسپتالوں اور صحت کے اداروں میں سینئر ڈاکٹروں کی چھٹیوں کی منظوری کے اختیارات واپس لے لیے ہیں اور اب یہ اختیارات محکمہ صحت پنجاب کے متعلقہ حکام کے پاس منتقل کر دیے گئے ہیں۔ نئے قوانین کے مطابق گریڈ 17 تک کے ملازمین کے لیے زیادہ سے زیادہ 89 دن کی چھٹیاں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے منظور کی جا سکیں گی، جبکہ سینئر رجسٹرار سے لے کر پروفیسرز تک کی چھٹیاں محکمہ صحت پنجاب سے منظوری کے بعد ہی دی جائیں گی۔

اسی طرح گریڈ 18 سے 20 کے جنرل کیڈر کے ڈاکٹروں کی چھٹیوں کی منظوری بھی محکمہ صحت پنجاب سے مشروط ہوگی۔ تاہم خواتین ڈاکٹروں اور عملے کے لیے زچگی اور عدت کی چھٹی کا اختیار ہسپتال انتظامیہ کے پاس برقرار رہے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسپتالوں کے سربراہ تمام ڈاکٹروں اور ملازمین کی 89 دن تک کی چھٹیاں منظور کر سکتے تھے، لیکن نئے رولز کے تحت یہ اختیارات صوبائی سطح پر منتقل کر دیے گئے ہیں تاکہ چھٹیوں کی منظوری کا نظام زیادہ منظم اور شفاف بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کیا ہو نے جا رہی ہیں، جا نئے فی لٹر نئی قیمت

متعلقہ خبریں