اسلام آباد ( اے بی این نیوز )یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس سے عوام اور کاروباری حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور دیگر مالی عوامل کے باعث پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 58 پیسے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ اسی طرح ڈیزل 4 روپے 73 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے، جس کا براہ راست اثر ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر پڑنے کا امکان ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مٹی کا تیل 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔ ان مجوزہ قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے متوقع ہے، تاہم حتمی فیصلہ متعلقہ حکام کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں :افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کی پاکستان کے خلاف کارروائیاں ناقابل قبول ہیں،وزیر اعظم















