اہم خبریں

ملک بھر میں ڈرونز اڑانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پاکستان کی حکومت نے ملک بھر میں ڈرونز اڑانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہر قسم کے تفریحی اور کمرشل ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی ہوگی۔حکومت کی جانب سے جاری ہدایات میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور اس کا اطلاق تمام چھوٹے بڑے ڈرونز پر ہوگا، چاہے وہ شوقیہ استعمال کے لیے ہوں یا کاروباری مقاصد کے لیے۔ متعلقہ اداروں کو نگرانی سخت کرنے اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت نے تمام صوبائی حکومتوں کو بھی حکم دیا ہے کہ وہ اس فیصلے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔ صوبائی انتظامیہ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خصوصی مراسلے ارسال کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی غیر قانونی پرواز کو فوری طور پر روکا جا سکے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے اور اس کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی مشکوک ڈرون سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ اداروں کو دیں۔

مزید پڑھیں :پاکستان اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا،ڈی جی آئی ایس پی آر

متعلقہ خبریں