اسلام آباد(اے بی این نیوز)یکم مارچ 2026 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، جس کی حتمی منظوری حکومت دے گی۔
بروکریج ہاؤس عارف حبیب لمیٹڈ کے مطابق قیمتوں میں اضافہ 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر تک ہو سکتا ہے۔
تجاویز کے مطابق موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی قیمت میں 5 روپے 13 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے، جس کے بعد نئی قیمت 263 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 282 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی نرخ بڑھنے کا امکان ہے۔ عرب لائٹ کروڈ کی قیمت میں 2.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ درآمدی اسپریڈز میں معمولی اضافے نے بھی مجموعی قیمتوں پر اثر ڈالا۔
گزشتہ پندرہ روزہ جائزے میں وفاقی حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بڑھا کر 275 روپے 70 پیسے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کی تھی۔
مزید پڑھیں۔افغان فوجیوں نے کئی چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے















