اسلام آباد (اے بی این نیوز) افغان طالبان کی جانب سے کواڈ کاپٹر کے ذریعے پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے تمام کواڈ کاپٹرز کو مار گرایا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق
پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کے ذریعے بھرپور جوابی کارروائی جاری ہے، جبکہ ہوائی بغیر پائلٹ طیاروں کے ذریعے بھی افغان طالبان رجیم کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں :جھڑپوں میں افغانستان کے 22 اہلکار ہلاک















