اہم خبریں

جھڑپوں میں افغانستان کے 22 اہلکار ہلاک

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاک افغان بارڈر پر افغان طالبان رجیم کی مبینہ اشتعال انگیزی کے بعد پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جھڑپوں میں افغان طالبان رجیم کے 22 اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے کواڈ کاپٹر کے ذریعے پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام کواڈ کاپٹرز کو مار گرایا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کے ذریعے بھرپور جوابی کارروائی جاری ہے جبکہ ہوائی ڈرونز کے ذریعے بھی افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے بعض میڈیا پلیٹ فارمز اور سماجی ذرائع ابلاغ پر جھوٹے دعوے اور من گھڑت ویڈیوز پھیلائی جا رہی ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں اور مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔حکام کے مطابق سرحدی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی مزید اشتعال انگیزی کا سخت جواب دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے اشتعال انگیزی،پاکستان کو موثر جواب

متعلقہ خبریں