چنئی (اے بی این نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 مرحلے میں بھارت نے زمبابوے کو 72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی جبکہ زمبابوے کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو گئی۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز بنا کر رواں ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مجموعہ اسکور قائم کیا۔ ابھیشیک شرما نے 30 گیندوں پر 55 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ ہارک پانڈیا نے 23 گیندوں پر ناقابل شکست 50 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن دلائی۔ ایشان نے 38، سوریا نے 33 اور سنجو سیمسن نے 24 رنز کا اضافہ کیا۔ زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا، موذاربانی، ماپوسا اور رچرڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود کامیاب نہ ہو سکی۔ برائن بینیٹ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 97 رنز بنائے تاہم وہ ٹیم کو جیت کے قریب نہ لا سکے۔ کپتان سکندر رضا 31 اور مارومانی 20 رنز بنا سکے۔ بھارتی بولر عرشدیب سنگھ نے مقررہ اوورز میں 24 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیں :بیرون ملک سفر کے لیے ہزاروں جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کیے جانے کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب















