اہم خبریں

گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ لگوانے کے نئے اوقات کار کا اعلان ،جا نئے تفصیل

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) شہریوں کی سہولت کے لیے گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ لگوانے کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو آسانی فراہم کرنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

اب 26 نمبر اور پھلگراں ٹول پلازے پر 24 گھنٹے ایم ٹیگ لگوانے کی سہولت دستیاب ہوگی۔ شہری صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک ایف نائن پارک میں قائم سینٹرز پر بھی ایم ٹیگ لگوا سکتے ہیں۔ پولیس چیک پوسٹ جی 14 اور روات ٹی کراس پر قائم سینٹرز میں بھی یہ سہولت میسر ہوگی۔ اسلام آباد میں موٹر سائیکل کے ایم ٹیگ کی آخری تاریخ 28 فروری مقرر کی گئی ہے۔

مزید برآں گلبرگ گرین، دامن کوہ، فیض آباد اور ملپور میں صبح 9 سے شام 5 بجے تک ایم ٹیگ کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ مری روڈ نزد ٹیولپ ہوٹل، ایکسائز آفس، نائنٹھ اور مارگلہ ایونیو میں بھی شہری اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ لگوا سکتے ہیں۔

محکمہ ایکسائز نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ مقررہ اوقات کار اور مراکز کا خیال رکھتے ہوئے ایم ٹیگ لگوائیں تاکہ ٹریفک کے بہاؤ اور سفر میں آسانی برقرار رہے۔ اس اقدام سے نہ صرف شہریوں کو سہولت میسر ہوگی بلکہ ٹریفک انتظامات بھی مزید مؤثر بنیں گے۔

مزید پڑھیں :وزیراعظم رمضان پیکیج،طریقہ کار اور اہلیت کی شرائط سامنے آ گئیں،جا نئے کس نمبر پر شناختی کارڈ نمبر بھیج کر درخواست دے سکتے ہیں

متعلقہ خبریں