اہم خبریں

غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کیخلاف کارروائیاں،12 گرفتار

اسلام آباد(اے بی این نیوز)غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی سکریننگ، رہائشی ریکارڈ اور شناختی دستاویزات کی جانچ مرحلہ وار جاری ہے۔

سکیورٹی حکام کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، مری، اٹک اور جہلم میں حساس مقامات، آبادیوں اور بازاروں کی سکریننگ کی جا رہی ہے۔

سکیورٹی حکام نے بتایا کہ مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران 12 غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری گرفتار ہوئے۔ مقدمات کرایہ داری ایکٹ کے تحت درج کیے گئے اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

سکیورٹی حکام کے مطابق کارروائیوں میں پولیس، لیڈی پولیس، رینجرز اور ایلیٹ پولیس نےحصہ لیا۔ حکام نے مزید بتایا کہ کارروائیوں میں ڈولفن اسکواڈ اور سی ٹی ڈی سمیت انٹیلیجنس ادارے بھی شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا،رمضان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ، 20 سے زائد اہلکار شہید

متعلقہ خبریں