اہم خبریں

60 سالہ حکیم کی 26 سالہ دوشیزہ سے شادی کیسے ممکن ہو ئی ، حقیقت جان کر آپ بھی حیران ہو جا ئیں گے

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )اسلام آباد میں مشہور حکیم بابر نے حال ہی میں ایک نوجوان لڑکی سے شادی کر کے سوشل میڈیا پر زبردست توجہ حاصل کر لی ہے۔ حکیم صاحب کی عمر 60 سے 70 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے جبکہ دلہن کی عمر تقریباً 22 سے 26 سال ہے۔ شادی کی ویڈیوز خاص طور پر ایکس، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جس میں حکیم صاحب دلہن کو گلاب کا گجرا پہناتے نظر آ رہے ہیں۔ تقریب میں ڈھول باجے کے ساتھ خوشی کا ماحول نمایاں تھا اور دلہن بھی خوش نظر آ رہی تھی۔

حکیم بابر راولپنڈی کے چکلالہ اسکیم تھری یا اسی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لڑکی پہلے حکیم صاحب کے دوا خانے میں کام کرتی تھی۔ لڑکی کے والد کسی جرم میں جیل میں تھے، جس کے باعث فیملی شدید مالی اور قانونی مشکلات کا شکار تھی۔ حکیم صاحب نے فیملی کی مدد، مالی امداد اور قانونی ریلیف کا وعدہ کیا، جس کے بعد شادی کے لیے رضامندی حاصل کی گئی۔

ذرائع کے مطابق شادی لو میریج یا باہمی رضامندی کے تحت ہوئی ہے۔ حکیم صاحب نے کہا کہ نیت کی سچائی اور شرعی حیثیت عمر کے فرق سے زیادہ اہم ہے۔ ان کے مطابق محبت کا آغاز ہوا، پھر باعزت طریقے سے رشتہ طے پایا اور نکاح ہو گیا۔

مزید پڑھیں :پشاور سے خبر غم، ابابیل سکواڈ کے چار اہلکار شہید

متعلقہ خبریں