اہم خبریں

عمران خان سے کو ئی مخلص نہیں،سہیل آفریدی کی وزارت اعلیٰ خطرے میں ہے،خوا جہ آصف

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی کارکردگی پر سخت تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کی وزارت اعلیٰ ڈانوا ڈول ہے اور ان کی کوششیں صرف اپنی وفاداری ثابت کرنے تک محدود ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا اصل مقصد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی نہیں بلکہ خود کو اہم اور وفادار ثابت کرنا ہے۔ ان کے مطابق موجودہ صورتحال میں کسی کی بھی نیت مخلص نہیں رہی اور ہر شخص اپنے ذاتی مفادات کی جنگ میں مصروف ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ سیاسی سطح پر ہونے والی سرگرمیاں اکثر عوامی مفاد کی بجائے ذاتی مفادات پر مرکوز ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے شفافیت اور حقیقی قیادت کے فقدان کا مسئلہ بڑھ رہا ہے۔

مزید پڑھیں :پشاور سے خبر غم، ابابیل سکواڈ کے چار اہلکار شہید

متعلقہ خبریں