اہم خبریں

کراچی سے افسوسناک خبر، بچی سمیت 4 افراد زخمی

کراچی (اے بی این نیوز  )شاہ فیصل کالونی نمبر 4 میں ایک گھر کے اندر دھماکے کے نتیجے میں بچی سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں واقعے کو سلنڈر دھماکا قرار دیا گیا، تاہم جائے وقوعہ سے سلنڈر برآمد نہیں ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر دھماکا گیس پریشر مشین یا گیس لیکیج کے باعث ہوا ہو سکتا ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ یہ تعین کیا جا سکے کہ دھماکا سلنڈر پھٹنے سے ہوا یا گیس لیکج اس کی وجہ بنی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک اور تکنیکی رپورٹ آنے کے بعد ہی حتمی وجہ سامنے آئے گی۔

مزید پڑھیں :عمران خان کی رہائی،پارٹی کی تیاری مکمل، آئی ایس ایف، انصاف اور لیبر ونگ کے کارکن سرگرم ، جا نئے اندر کی کہانی

متعلقہ خبریں