پالی کیلے (اے بی این نیوز )
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اہم میچ جاری ہے۔ پاکستان نے 6 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 46 رنز بنا لیے ہیں۔ پہلی وکٹ صائم ایوب کی گری جو سات رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ کپتان سلمان علی آغا پانچ رنز پر خراب شاٹ کھیل کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ میچ سے قبل سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار نظر آ رہی ہے اور وہ بورڈ پر ایک بڑا اسکور بنانے کے بعد اس کا دفاع کریں گے۔ پاکستان نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک اہم تبدیلی کرتے ہوئے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی جگہ اسٹار فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں واپس شامل کیا ہے۔
انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے پہلے باؤلنگ کے بعد کہا کہ تازہ پچ کی وجہ سے ہدف کا تعاقب کرنا یہاں آسان ہوگا اور ٹیم اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔ میچ شائقین کے لیے دلچسپ اور نتیجہ خیز رہنے کی توقع ہے۔
کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار نظر آ رہی ہے اور وہ بورڈ پر ایک بڑا اسکور بنانے کے بعد اس کا دفاع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ پاکستان نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک اہم تبدیلی کرتے ہوئے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی جگہ اسٹار فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں واپس شامل کیا ہے۔
انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے پہلے باؤلنگ کے بعد کہا کہ تازہ پچ کی وجہ سے امید ہے کہ ہدف کا تعاقب کرنا یہاں آسان ہوگا اور ٹیم اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔ میچ تماشائیوں کے لیے انتہائی دلچسپ اور نتیجہ خیز ہونے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کیلئے خوشخبری،عمران خان اور بشریٰ بی بی کے7 مقدمات کے حوالے سے اہم خبر،جا نئے تفصیلات















