اہم خبریں

عید الفطر کو کتنی چھٹیاں ہو نگی،شیڈول آگیا،جا نئے تفصیلات

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری 2026 سے ہو چکا ہے اور ملک بھر کے مسلمان عیدالفطر 2026 کی متوقع تاریخوں کا انتظار کر رہے ہیں۔ عید کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ 2026 کی شام کو طلب کیا جائے گا جو 29 رمضان المبارک کے مطابق ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کریں گے جہاں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لے کر شوال کے چاند سے متعلق حتمی اعلان کیا جائے گا۔

متوقع تاریخوں کے مطابق اگر رمضان المبارک 29 دنوں پر مشتمل ہوا تو یکم شوال 20 مارچ 2026 بروز جمعہ ہوگی اور عیدالفطر 20 سے 22 مارچ تک منائی جائے گی۔ اس صورت میں سرکاری اور نجی اداروں میں تعطیلات جمعہ سے اتوار تک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم اگر رمضان کے 30 روز مکمل ہوتے ہیں تو یکم شوال 21 مارچ 2026 بروز ہفتہ ہوگی اور عید کی تقریبات 21 سے 23 مارچ تک جاری رہیں گی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے سال 2026 کے سرکاری تعطیلات کے کیلنڈر میں عیدالفطر کی چھٹیاں 21، 22 اور 23 مارچ (ہفتہ تا پیر) مقرر کی گئی ہیں، تاہم یہ تعطیلات چاند کی رویت سے مشروط ہوں گی۔ اگر 19 مارچ کو شوال کا چاند نظر آ جاتا ہے تو عیدالفطر کی تعطیلات 20 سے 22 مارچ (جمعہ تا اتوار) تک ہو سکتی ہیں، جب کہ چاند نظر نہ آنے کی صورت میں تعطیلات 21 سے 23 مارچ تک برقرار رہیں گی۔

مزید پڑھیں :عیدالفطر کے چاند سے متعلق پیشگوئی کر دی گئی،جا نئے کس تاریخ کو نظر آئیگا

متعلقہ خبریں