اسلام آباد ( اے بی این نیوز )مسلمانوں کیخلاف مودی اور نیتن یاہو کے ممکنہ اتحاد کیخلاف سینیٹ میں متفقہ قراداد منظور کر لی گئی۔ قرارداد سینیٹر پلوشہ بہرام زائی نے اجلاس میں پیش کی۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ممکنہ دورہ اسرائیل کے تناظر میں قرارداد پیش کی گئی۔
قرارداد میں اسرائیل اور بھارت کے ممکنہ اتحاد کی بھرپور مذمت کی گئی۔ پاکستان کے سینیٹ نے مسلمانوں کے خلاف کسی بھی اتحاد کی سخت مخالفت کا اعلان کیا۔ سنی اور شیعہ میں فرق ڈالنے کی کوشش ناقابل قبول ہے، سب کلمہ گو ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بیان پر ایوان میں شدید ردعمل دکھایا۔ پاکستان ہر قسم کے اسلام مخالف اتحاد کی مخالفت کرے گااور اسرائیل و بھارت کو واضح پیغام دیا گیا۔
مزید پڑھیں :ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، پاک بھارت ٹاکرے کی تاریخ سامنے آگئی















