کراچی ( اے بی این نیوز )عالمی اور مقامی مارکیٹس میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 5 ہزار 138 ڈالر تک پہنچ گیا۔ پاکستان میں فی تولہ سونا 3 ہزار روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 36 ہزار 562 روپے ہو گیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 572 روپے اضافہ ہوا اور یہ 4 لاکھ 60 ہزار 15 روپے تک جا پہنچی۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ چاندی 146 روپے بڑھ کر 9 ہزار 94 روپے ہو گئی۔اب اگر مختلف کیریٹس کے حساب سے قیمت کا اندازہ لگایا جائے تو عام طور پر پاکستان میں 24 قیراط سونے کی قیمت کو بنیاد بنا کر دیگر قیراط کے نرخ طے کیے جاتے ہیں۔
22 قیراط سونا تقریباً 91.6 فیصد خالص ہوتا ہے، اس حساب سے فی تولہ قیمت لگ بھگ 4 لاکھ 91 ہزار 500 روپے بنتی ہے۔21 قیراط سونا تقریباً 87.5 فیصد خالص ہوتا ہے، اس حساب سے فی تولہ قیمت تقریباً 4 لاکھ 69 ہزار 600 روپے بنتی ہے۔18 قیراط سونا 75 فیصد خالص ہوتا ہے، جس کے مطابق فی تولہ قیمت تقریباً 4 لاکھ 2 ہزار 400 روپے کے قریب بنتی ہے۔
مزید پڑھیں :ہو شیار ہو جائیں، فراڈ کا نیاسٹائل،AI بایومیٹرک شناختی فراڈ کا انکشاف،بچنے کا طریقہ جا نئے















