اہم خبریں

ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام کا آغاز ،ماہانہ 30 ہزار روپے وظیفہ ملے گا،جا نئے درخواست دینے کا طریقہ

پشاور ( اے بی این نیوز      )خیبر پختونخوا حکومت نے خواتین کے لیے ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد خواتین کو ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل شعبوں میں عملی تجربہ فراہم کرنا ہے۔

پروگرام میں منتخب خواتین کو چھ ماہ تک ماہانہ 30 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔ انٹرنز کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس، UI/UX ڈیزائن، ویب ڈویلپمنٹ، ایپلیکیشن ڈویلپمنٹ، گرافک ڈیزائن اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ جیسے اہم شعبوں میں عملی تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔انٹرنز کو خیبر پختونخوا کی آئی ٹی پارک کمپنیوں، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن یونٹ، اور KPITB ہیڈکوارٹرز میں تعینات کیا جائے گا تاکہ وہ صنعت سے متعلقہ حقیقی تجربہ حاصل کر سکیں۔

دلچسپی رکھنے والی خواتین امیدوار اپنے درخواستیں سرکاری پورٹل joinit.kp.gov.pk/list/jobs پر جمع کرا سکتی ہیں۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 مارچ 2026 مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں :رمضان پیکج ،ہزاروں گھرانوں کو 10۔۔۔10 ہزار روپے فراہم کیے جا رہے ہیں،نگہبان کارڈ گھر گھر تقسیم

متعلقہ خبریں