راولپنڈی ( اے بی این نیوز )راولپنڈی میں 60 سالہ حکیم کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔، جس میں راولپنڈی کے 60 سالہ مشہور حکیم بابرکی شادی کی خوشیوں بھری تقریب دیکھی جا سکتی ہے۔ یہ ویڈیو اتنی مقبول ہو چکی ہے کہ اسے “حکیم صاحب کا چھکا، ساٹھ پر ناٹ آؤٹ!” کے عنوان سے شیئر کیا جا رہا ہے، جہاں شادی کو کرکٹ کے چھکے سے تشبیہ دی گئی ہے۔ویڈیو میں حکیم صاحب براتی لباس میں نظر آ رہے ہیں جبکہ دلہن نوجوان اور خوبصورت دکھائی دے رہی ہے۔ روایتی پاکستانی شادی کی تقریب ہے جس میں موسیقی، رقص، دستک اور خوشی کا ماحول نمایاں ہے۔ ویڈیو تقریباً 23 سیکنڈ کی ہے اور اس میں شادی کی رونق، مہمانوں کی آمد اور خوشی کے لمحات قید کیے گئے ہیں۔
حکیم بابرکے الفاظ میں:”عمر کا فرق ہو یا حالات کا اختلاف، اصل چیز نیت کی سچائی اور رشتے کی قانونی و شرعی حیثیت ہے۔”انہوں نے یہ بات واضح کی کہ شادی میں عمر یا دیگر فرق اہم نہیں بلکہ نیت کی پاکیزگی، شرعی اور قانونی طور پر درست ہونا سب سے زیادہ ضروری ہے۔ پوسٹ کو تک 13 ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں، سینکڑوں لائکس، ری پوسٹس اور کمنٹس آ چکے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کے ردعمل:کئی لوگوں نے مذاق میں کہا کہ “بہت سارے لونڈوں کے لیے حوصلہ افزائی ہے یہ شادی “۔ایک صارف نے لکھا: “بابا جی کی ساری باتیں ٹھیک ہیں مگر اس حقیقت کو بھی نہیں جھٹلایا جا سکتا کہ وہ خود ایک حکیم بھی ہے “کچھ نے حسرت کا اظہار کیا کہ “ہمارے حق پر ڈکا ڈال دیا بابا نے”ایک اور کمنٹ تھا: “لڑکی بہت خوش ہے، حکیم پيسے والا ہو گا”
🚨حکیم صاحب کا چھکا، ساٹھ پر ناٹ آؤٹ! 🤠
راولپنڈی کے 60سالہ حکیم بابر کی شادی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل، حکم صاحب نے کہا، عمر کا فرق ہو یا حالات کا اختلاف، اصل چیز نیت کی سچائی اور رشتے کی قانونی و شرعی حیثیت ہے۔۔۔!!! pic.twitter.com/IL5hJLLaUp
— Mughees Ali (@mugheesali81) February 23, 2026
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کیلئے مشکل دن،علیمہ خان کے پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری















