اہم خبریں

رجب بٹ نئی مصیبت میں پھنس گئے، چائلڈ لیبر کا الزام سامنے آگیا

لاہور (اے بی این نیوز    ) پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور فیملی ولاگر رجب بٹ کے خاندان پر کم عمر بچے سے کام لینے کا الزام سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید بحث چھڑ گئی ہے۔ ایک وائرل ویڈیو میں مبینہ طور پر تقریباً 9 سالہ بچے کو گھر کے اندر صفائی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے اسے چائلڈ لیبر قرار دیتے ہوئے تنقید کی ہے۔

وائرل کلپ میں ایک کم سن بچہ فرش صاف کرتا دکھائی دے رہا ہے جبکہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ گھر کے دیگر افراد بھی موقع پر موجود تھے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ اگر واقعہ درست ہے تو یہ نہ صرف اخلاقی بلکہ قانونی طور پر بھی سنگین معاملہ ہو سکتا ہے۔

متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کم عمر بچوں سے مشقت لینا قانوناً جرم ہے اور اس طرح کے عمل کی کھلے عام نمائش باعث تشویش ہے۔ کچھ افراد نے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے، جبکہ دیگر نے اسے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل قرار دیا۔تاحال رجب بٹ یا ان کے خاندان کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by The Trending Pk (@thetrendingpk2025)

مزید پڑھیں :عوام کیلئے بڑی سہولت،گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں اپنی مر ضی سے بنوائیں

مزید پڑھیں :

متعلقہ خبریں