اہم خبریں

ایران ڈٹ گیا،ٹرمپ پریشان

واشنگٹن (اے بی این نیوز    )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی سٹیو وٹکوف نے امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے رویے پر حیران ہیں۔ ان کے مطابق صدر کا سوال ہے کہ شدید امریکی دباؤ کے باوجود ایران ہتھیار کیوں نہیں ڈال رہا اور اپنے مؤقف میں لچک کیوں نہیں دکھا رہا۔

وٹکوف نے کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے معاشی پابندیوں اور سفارتی دباؤ کے باوجود تہران اپنی پالیسیوں پر قائم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنے دباؤ کے بعد بھی ایران کی قیادت کی جانب سے واضح نرمی سامنے نہیں آئی۔

نمائندہ خصوصی نے مزید کہا کہ امریکا خطے میں استحکام کا خواہاں ہے تاہم ایران کو بھی مذاکراتی عمل میں سنجیدگی اور لچک کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ آئندہ دنوں میں سفارتی رابطوں اور ممکنہ اقدامات سے متعلق مزید مشاورت جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں :ضد اور ہٹ دھرمی سے مسائل حل نہیں ہوتے،فیملی اور وکلا کی ملاقاتوں کے لیے مخصوص دن مقرر ہیں،رانا ثنا اللہ

متعلقہ خبریں