اہم خبریں

تیجس طیاروں کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کو بھی ہوم گروانڈ پر بری شکست، جنوبی افریقہ نے سورمائوں کو دھول چٹا دی

احمد آباد (اے بی این نیوز     ) جنوبی افریقہ نے ٹی20 ورلڈکپ کے میچ میں بھارت کو 76 رنز سے شکست دے دی، جس کے نتیجے میں جنوبی افریقہ کی ٹیم سپر 8 مرحلے میں اپنی کارکردگی کو مضبوط کر گئی۔

میچ کے دوران جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں مستحکم اسکور بنایا، جس میں ڈیوالڈ بریوس اور ڈیوڈ ملر نے ٹیم کے لیے اہم رنز اسکور کیے۔ بھارت کی بیٹنگ لائن جنوبی افریقہ کے مضبوط باؤلنگ اٹیک کے سامنے ناکام رہی اور مقررہ ہدف حاصل نہ کر سکی، یوں جنوبی افریقہ نے 76 رنز سے شاندار فتح حاصل کی۔

سپر ایٹ مرحلے کے گروپ ون کے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 76 رنز سے شکست دے دی۔ میچ بھارتی شہر احمد آباد میں کھیلا گیا جہاں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔ اننگز میں ڈیوڈ ملر نے 63 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جبکہ ڈیوالڈ بریوس نے 45 اور ٹرِسٹن اسٹبس نے 44 رنز اسکور کر کے ٹیم کو مضبوط مجموعہ فراہم کیا۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بھمراہ نے تین اور ارشدیپ سنگھ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تاہم دیگر باؤلرز جنوبی افریقی بیٹنگ لائن کو زیادہ نقصان نہ پہنچا سکے۔188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن ابتدا ہی سے دباؤ کا شکار رہی اور وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ شوم دوبے نے سب سے زیادہ 42 رنز بنائے مگر ان کے علاوہ کوئی بھی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا، پوری بھارتی ٹیم 19ویں اوور میں 111 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔اس کامیابی کے ساتھ جنوبی افریقا نے سپر ایٹ مرحلے میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی جبکہ بھارت کو اگلے میچز میں بہتر کارکردگی دکھانا ہوگی۔

مزید پڑھیں :بھارت کو بڑا دھچکا،تمام تیجس طیاروں کو گرائونڈ کر دیا گیا

متعلقہ خبریں