دہلی (اے بی این نیوز ) بھارت میں تیجس لڑاکا طیارہ گرنے کے بعد تما تیجس طیاروں کو گرائونڈ کر دیا گیا ہے جوکہ مودی حکومے کیلئے ایک بڑا جھٹکا ہے۔ بھارت میں ایک اور تیجس لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، تاہم پائلٹ بروقت اجیکٹ کر کے محفوظ رہا، بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ایئربیس میں پیش آیا۔
انڈین ایئر فورس کے پاس فی الحال 32 تیجس ایم کے ون طیارے موجود ہیں، اور حادثے کے بعد ایئر فورس نے تمام تیجس طیاروں کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تربیتی پروازوں اور مشقوں میں حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ دو سال کے دوران تیجس طیاروں کا تیسرا حادثہ ہے، پہلا حادثہ 2024 میں بھارتی ریاست راجستھان میں ہوا تھا جبکہ دوسرا طیارہ گزشتہ سال دبئی ایئرشو کے دوران زمین بوس ہوگیا تھا۔
مزید پڑھیں :موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ،نئی ہدایات آگئیں،کن کن مقامات پر ٹیگز لگوانے کی سہو لت موجود ہے،جا نئے تفصیلات















