اہم خبریں

فلم ہیرا پھیری بابو بھائی ، شام اور راجو کے بغیر نہیں،سنیل شیٹی

ممبئی (نیوزڈیسک)بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی نے فلم ہیرا پھیری 3 کے حوالہ سے کہا ہے کہ میرا ماننا ہے راجو کے بغیر شام نہیں ، شام کے بغیر بابو بھیا نہیں اور تینوں کے بغیرفلم ہیرا پھیری نہیں ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق شنیل شیٹی نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا۔ انٹرویو میں فلم ہیرا پھیری 3 (Hera Pheri 3) سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فلم بہترین ممکنہ طریقہ سے بنائی جائے گی ۔شنیل شیٹی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ یہی کہا ہے کہ راجو کے بغیرشام نہیں ، شام کے بغیر بابو بھیا نہیں اور تینوں کے بغیر ہیرا پھیری نہیں۔انہوں نے یقین دلایا کہ وہ راجو کے کردار کے لیے اکشے سے رابطہ بھی کریں گے۔

متعلقہ خبریں