تہران (اے بی این نیوز)ایران نے اسٹریٹیجک اہمیت کی حامل گزرگاہ آبنائے ہرموزمیں اپنے جدید فضائی دفاعی میزائل “صیاد 3-جی” (Syyad 3-G) کا تجربہ کیا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق میزائل جدید ریڈار سسٹم سے منسلک ہے اور درمیانی سے طویل فاصلے تک فضائی اہداف کو مؤثر انداز میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ تجربہ دفاعی تیاریوں کا حصہ ہے اور ملکی فضائی حدود کے تحفظ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا۔
عسکری تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم راستہ ہے، اس لیے اس علاقے میں ہونے والی کسی بھی فوجی سرگرمی پر بین الاقوامی سطح پر کڑی نظر رکھی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں: افغانستان میں خواتین کو مساجد کے باہر بھیک کی اجازت مگر تعلیم پر پابندی















