راولپنڈی(اے بی این نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے کی درخواست دائر کردی۔
شیخ رشید احمد کے وکیل سردار شہباز ایڈووکیٹ نے درخواست انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں دائر کی ہے۔درخواست کے مطابق شیخ رشید احمد باقاعدگی سے اپنے کیسز کے لیے عدالت پیش ہوتے ہیں اور انہوں نے کبھی ضمانت کا غلط استعمال نہیں کیا۔
درخواست کے مطابق عمرہ اور مسجد الحرام و مسجد نبویؐ کی زیارت مقصود ہے جبکہ مقررہ مدت کے اندر وطن واپسی یقینی بنائی جائے گی۔ رخواست گزار نے عدالت سے انسانی و مذہبی بنیادوں پر عمرہ ادائیگی کی اجازت کی استدعا کی ہے۔
مزید پڑھیں۔اس وقت ایک ورکر ہوں نہ سیاسی کمیٹی کا حصہ ہوں نہ ہی کوئی عہدہ ہے،علی امین گنڈاپور کی میڈیا سے گفتگو















