اہم خبریں

بڑا ریلیف،اے ٹی ایم لے کر جائیں اور بینک سے 10000 نکلوائیں،جا نئے طریقہ کار

لاہور( اے بی این نیوز        ) پنجاب حکومت نے مزدوروں کے لیے ایک بڑا ریلیف اقدام متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت مزدور راشن کارڈ رکھنے والے افراد اب 10 ہزار روپے تک نقد رقم حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ اقدام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایات پر شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد مہنگائی سے متاثرہ کم آمدنی والے خاندانوں کو فوری مالی سہارا فراہم کرنا ہے۔

حکام کے مطابق صوبہ پنجاب بھر میں تقریباً 12 لاکھ رجسٹرڈ مزدوروں کو مزدور راشن کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت پہلے مستحق افراد کو آٹا، چینی، دالیں، گھی اور چاول سمیت بنیادی اشیائے خورونوش رعایتی نرخوں پر مستند یوٹیلیٹی اسٹورز اور منظور شدہ دکانوں سے فراہم کی جا رہی تھیں، تاہم اب اس نظام میں توسیع کرتے ہوئے نقد رقم نکالنے کی سہولت بھی شامل کر دی گئی ہے۔

نئے طریقہ کار کے تحت اہل کارڈ ہولڈرز منظور شدہ ریٹیل آؤٹ لیٹس سے بغیر بینک یا اے ٹی ایم جائے 10 ہزار روپے تک رقم حاصل کر سکتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ سہولت خاص طور پر دیہاڑی دار مزدوروں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی جو روایتی بینکاری نظام تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔

حکومت کے مطابق مزدور راشن کارڈ سسٹم کو اس انداز میں اپ گریڈ کیا گیا ہے کہ شفافیت برقرار رہے اور مستحق افراد کو آسانی سے رقم کی فراہمی ممکن ہو۔ کارڈ ہولڈر مقررہ دکان پر جا کر تصدیقی عمل مکمل کرے گا جس کے بعد رقم فراہم کر دی جائے گی۔

صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مزدوروں کی فلاح و بہبود کے وسیع تر پروگرام کا حصہ ہے جس کے ذریعے سماجی تحفظ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ راشن کی فراہمی کے ساتھ ساتھ براہِ راست مالی امداد کی سہولت مستحق خاندانوں کے لیے فوری ریلیف کا باعث بنے گی۔

مزید پڑھیں :احسن اقبال اداکارہ شبنم کے مداح نکلے،ڈھاکہ میں ملاقات

متعلقہ خبریں