لکی مروت ( اے بی این نیوز ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق آپریشن اٹھارہ اور انیس فروری کی درمیانی شب کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مؤثر کارروائی کی جس کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں چار خوارج ہلاک ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو کلیئر کر کے سرچ آپریشن بھی کیا تاکہ کسی اور دہشت گرد کی موجودگی کو یقینی طور پر ختم کیا جا سکے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشنز جاری رہیں گے اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں :عمران خان کو دوسرا انجکشن 25 فروری کو لگا یا جا ئیگا،جیل میں یا ہسپتال میں ،تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا















