اہم خبریں

عمران خان کو دوسرا انجکشن 25 فروری کو لگا یا جا ئیگا،جیل میں یا ہسپتال میں ،تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) عمران خان کو پہلا انجکشن پچیس جنوری کو لگایا گیا تھا جبکہ دوسرا انجکشن پچیس فروری کو لگایا جانا ہے۔ تاحال یہ فیصلہ نہیں کیا گیا کہ دوسرا انجکشن جیل میں لگایا جائے گا یا انہیں اسپتال منتقل کیا جائے گا۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ندیم قریشی کا نام ڈاکٹر عاصم یوسف سے مشاورت کے بعد دیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ چند ہفتے قبل بانی پی ٹی آئی دیوار پر لگی گھڑی بھی واضح طور پر نہیں دیکھ پا رہے تھے، تاہم حالیہ ملاقات میں انہوں نے بتایا کہ گھڑی اور اس کی سوئیاں نظر آ رہی ہیں۔ ڈاکٹر کے مطابق یہ بہتری حوصلہ افزا ہے اور نظر میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

مزید پڑھیں :ایپل کمپنی پاکستان میں آئی فونز کی تیاری شروع کرے گی

متعلقہ خبریں