لاہور ( اے بی این نیوز )بانی تحریک انصاف کی آنکھ کے علاج سے متعلق پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شوکت خانم کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عاصم یوسف نے امراض ریٹینا کے تین ماہر ڈاکٹروں کے نام تجویز کیے تھے تاکہ بانی پی ٹی آئی کا معائنہ اور علاج بہتر انداز میں کیا جا سکے، تاہم دیے گئے ناموں میں سے کسی ڈاکٹر کو باضابطہ اجازت نہیں مل سکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف نے یہ نام سلمان اکرم راجہ کو فراہم کیے تھے۔ تجویز کردہ ماہرین میں ڈاکٹر عامر اعوان، ڈاکٹر مظہر اسحاق اور ڈاکٹر وقار مظہر شامل تھے جو الشفا انٹرنیشنل ہسپتال سے وابستہ ہیں۔مزید بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر ندیم قریشی کے ساتھ ڈاکٹر عارف کو بھی بھیجا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر خرم مرزا کو اڈیالہ جیل جانے کی اجازت نہ ملنے پر الشفا انٹرنیشنل ہسپتال سے ایک ڈاکٹر کو معائنے کے لیے بھیجا گیا۔
طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو آنکھ میں پہلا ٹیکہ پچیس جنوری کو لگایا گیا تھا جبکہ دوسرا ٹیکہ پچیس فروری کو لگایا جانا ہے۔ یہ فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا کہ دوسرا ٹیکہ جیل میں لگایا جائے گا یا کسی اسپتال میں منتقل کر کے دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں :راناصاحب ہوامیں تیرنہ چلائیں،آپ لوگ خوش قسمت ہیں عمران خان نےڈیل نہیں مانی ، سینیٹرفیصل واوڈا















