لاہور(اےبی این نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 11 کے آغاز سے قبل نئی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز کے شیئرز سے متعلق تنازع سامنے آ گیا ہے۔
آسٹریلیا میں مقیم کاروباری شخصیت محمد شاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ فرنچائز کے 76 فیصد شیئرزکے مالک ہیں جبکہ 24 فیصد شیئرز رکھنے والے شریک حمزہ مجید نے ان کے ساتھ فراڈ کیا ہے اور ان کی اجازت کے بغیر مزید شیئرز فروخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
محمد شاہد نے اپنے ویڈیو بیان میں الزام عائد کیا کہ حمزہ مجید زیادہ منافع کی خاطر ان کے حصے کے شیئرز مہنگے داموں فروخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ غیر قانونی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور ضرورت پڑنے پر قانونی چارہ جوئی بھی کریں گے۔
محمد شاہد نے کہا کہ وہ 27 برس بعد پاکستان آئے ہیں۔ وہ میمن ہیں اور ان کا تعلق کراچی سے ہے۔ وہ ملک میں سرمایہ کاری کرکے ترقی میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم معاملات شفاف انداز میں نہیں چلائے جا رہے۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ مجید کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔
مزید پڑھیں۔ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانتیں منظور















