اسلام آباد (اے بی این نیوز )پاکستان سپورٹس بورڈ کے ملازمین کو بورڈ سے منظور شدہ سپورٹس الاونس نہ ملنے پر ملازمین کا 25 فروری سے تالہ بندی کا فیصلہ،2024 میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے بورڈ کے اجلاس میں گریڈ ایک سے گریڈ 20 تک کے ملازمین کیلیئے 150 فیصد سپورٹس آلاونس اور 85 فیصد ہاؤس ہائر نگ کی منظوری دی گئی تھی۔
یکم نومبر 2025 سے تمام سرکاری اداروں میں 85 فیصد ہاؤس ہائر نگ پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے لیکن پاکستان سپورٹس بورڈ میں اس حکم پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوسکا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے گریڈ 17 سے گریڈ 20 تک کے ملازمین کو سپورٹس آلاونس کی فراہمی شروع کر دی۔
اس کے برعکس گریڈ ایک سے گریڈ 16 تک کے ملازمین کو مذکورہ سپورٹس آلاونس کی فراہمی روک دی گئی۔ پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین نے اس بارے میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ کو تین خطوط لکھے لیکن اس پر عملدرآمد کو ممکن بنانے کا مطالبہ کیا۔
بعد ازاں پاکستان سپورٹس بورڈ کی انتظامیہ نے پہلے 50 فیصد سپورٹس آلاونس اور بعد میں اس میں کمی کرکے 20 فیصد سپورٹس آلاونس دینے پر رضامند ہو گئی۔ جس پر ملازمین نے این آئی آر سی سے رجوع کیا۔ مذکورہ عدالت نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ کو ہدایت کی کہ گریڈ ایک سے گریڈ 16 تک کے ملازمین کو سپورٹس آلاونس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
اس سلسلہ میں پاکستان سپورٹس بورڈ کی انتظامیہ کا ہنگامی اجلاس شروع ۔عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے ملازمین نے 25 فروری سے دفاتر کی تالہ بندی کا فیصلہ کیا ہے ۔
مزید پڑھیں :برازیل کی معروف خاتون فٹبالرنے اسلام قبول کر لیا،عمرہ ادا کیا















