اہم خبریں

پی ٹی آئی احتجاج، عمران خان کی رہائی کیلئے فائنل کال آگئی،جا نئے تاریخ اور منصوبہ بندی بارے

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )پی ٹی آئی کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھہ نے اے بی این نیوز کے پروگرام ’’تجزیہ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسی ڈیل کے لیے نہیں بلکہ ایک لیڈر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈیل کی خبریں بے بنیاد ہیں اور مکمل طور پر مسترد کی جاتی ہیں۔ نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ بانی کو بیرون ملک جانے یا کسی خفیہ ڈیل کی پیشکش قبول نہیں ہے اور دو مرتبہ ڈیل کی پیشکش کے حوالے سے جو بیان سامنے آیا وہ حقائق کے برعکس ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی قومی مفاد، معیشت اور ملک میں امن و امان کے لیے بات چیت کرنے کے لیے آمادہ ہیں لیکن اصولوں، آئین اور قانون کی بالادستی پر مبنی مذاکرات ہی قابل قبول ہیں۔ ذاتی فائدے کے لیے کسی ڈیل کا سوال پیدا ہی نہیں ہوتا اور اگر کوئی قومی مفاد میں سنجیدہ بات کرنا چاہے تو وہ اڈیالہ جیل آ کر بات کر سکتا ہے۔

نعیم حیدر پنجوتھہ نے بتایا کہ رمضان کے بعد احتجاج کی فائنل کال دی جائے گی اور بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لیے ایک فورس بنائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ایک پلیٹ فارم پر جوڑنا اور انہیں اپنا موقف ظاہر کرنے کا موقع فراہم کرنا ہمارا مقصد ہے۔ خواتین کی شمولیت ہر سطح پر ضروری ہے اور ان کی آواز کو مضبوط بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کے نظام میں انصاف کی غیر موجودگی کے خلاف عوام کا ردعمل اہم ہے اور ہر شہری کو اپنے ووٹ اور حقوق کے تحفظ کے لیے باخبر اور فعال رہنا چاہیے۔ عدالتوں اور دیگر اداروں میں بدعنوانی کے خلاف آگاہی اور احتجاج ضروری ہے۔ نعیم حیدر پنجوتھہ نے مزید کہا کہ مظاہروں اور اجتماعی اقدامات کو مؤثر بنانے کے لیے موبلائزیشن اور ڈیٹا سنٹرلائزیشن کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں :علی امین گنڈا پور بارے رانا ثنا اللہ کے مزید اہم انکشافات،ملاقاتوں میں کیا طے ہوا،سب بتا دیا،جا نئے

متعلقہ خبریں