اہم خبریں

عمران خان سے تین مرتبہ ڈیل کی کوشش کی،پی ٹی آئی کا اہم ترین راہنما بھی شامل،رانا ثناءاللہ کے انکشافات

اسلام آباد (اے بی این نیوز)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ سیاست کا بنیادی مقصد راستہ نکالنا اور معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنا ہوتا ہے، تاہم ان کے بقول بانی پی ٹی آئی مفاہمت یا کسی درمیانی حل کے لیے آمادہ نظر نہیں آتے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کسی بھی قسم کی ڈیل کے لیے تیار نہیں اور ان کا طرزِ عمل ہٹ دھرمی پر مبنی ہے، جسے وہ خود ثابت قدمی قرار دیتے ہیں۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ماضی میں نواز شریف نے تین مختلف مواقع پر سیاسی راستہ نکالا اور نہ صرف پارٹی بلکہ جمہوری نظام کو بھی بچایا۔ ان کے مطابق بڑے سیاستدان وہ ہوتے ہیں جو ضد کے بجائے لچک اور حکمت عملی سے کام لیتے ہیں۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف سے مفاہمت کے لیے دو بار سنجیدہ کوششیں کی جا چکی ہیں۔ پہلی کوشش کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ کاوش محسن نقوی اور علی امین گنڈاپور نے 26 نومبر سے پہلے اور بعد میں کی، تاہم اس کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔ دوسری سنجیدہ کوشش بیرون ملک سے آنے والے چند افراد نے کی، جن کا بانی پی ٹی آئی سے تعلق بھی تھا اور ملاقات بھی ہوئی، لیکن وہ کوشش بھی ناکام رہی۔

رانا ثناءاللہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نہ صرف ڈیل کے لیے آمادہ نہیں بلکہ ان کی شرائط بھی کسی کے لیے قابل قبول نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی کا مؤقف یہ ہے کہ “آپ میری جگہ آ جائیں اور میں آپ کی جگہ آ جاتا ہوں”، جو عملی سیاست کے تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں۔ ان کے بقول سیاسی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ تمام فریقین سنجیدگی اور لچک کا مظاہرہ کریں تاکہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مشترکہ طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں :بڑی سیا سی بیٹھک،صدر زرداری نے کایا پلٹ دی،عدم اعتماد لانےکا عندیہ

متعلقہ خبریں