اسلام آبا(اے بی این نیوز)وفاقی حکومت نے ماتحت اداروں کے لیے رمضان المبارک کے دوران کام کے اوقات کار جاری کر دیے ہیں۔
وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں کے اوقات کار کے لیے اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے اداروں میں پیر تا جمعرات دفتری اوقات صبح 9 سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے۔
اسی طرح ہفتے میں پانچ دن والے اداروں میں جمعہ کو اوقات کار 9 سے ساڑھے 12 بجے تک ہونگے۔
دوسری جانب ہفتے میں 6 دن کھلے رہنے والے اداروں کے پیر سے جمعرات اور سنیچر کے دن اوقات کار صبح 9 سے 2 بجے تک ہوں گے جب کہ جمعہ کے دن کام کے اوقات صبح 9 سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ حل، جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل کی منظوری















