اسلام آباد(اے بی این نیوز)رمضان المبارک کے لیے عدالتوں، دفاتر اور اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا۔
پیر سے جمعرات تک رمضان کے دوران سندھ کے سرکاری دفاتر صبح 10 بجے سے دوپہر 4 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کو صبح 10 سے 1 بجے تک دفاتر کھلے رہیں گے۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے۔ رمضان المبارک میں اسکول صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہوں گے جبکہ چھٹی دوپہر ایک بجے ہوگی۔
رمضان المبارک کے دوران ہفتہ کے روز اساتذہ کو بھی چھٹی ہوگی۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے ہوگا۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ اور بارکھان میں میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک















