اہم خبریں

اقتدار سنبھالتے ہی بحران، آزاد کشمیر میں اہم استعفیٰ سامنے آگیا

مظفرآباد (اے بی این نیوز) آزاد کشمیر میں سیاسی منظرنامہ ایک بار پھر بدل گیا۔ چوہدری عنصر اقبال نے انویسٹمنٹ بورڈ کی چیئرمین شپ اور AJK بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق چوہدری عنصر اقبال نے اپنے استعفے کی وجہ حکومت کے مختصر دورانیے کو قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومتی سیٹ اپ کے کم عرصے کے باعث مؤثر انداز میں ذمہ داریاں نبھانا ممکن نہیں رہا۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں نئی حکومت کو قائم ہوئے ابھی پانچ دن بھی مکمل نہیں ہوئے تھے کہ یہ اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ سیاسی حلقوں میں اس فیصلے کو غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے اور اسے موجودہ سیاسی صورتحال کا عکاس سمجھا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان کی بھارتی آبی جارحیت کے خلاف مؤثر واٹر سیکیورٹی حکمت عملی تیار

متعلقہ خبریں