اہم خبریں

عمران خان کی صحت،تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے پانچ مطالبات سامنے آگئے،جا نئے تفصیلات

اسلام آباد( اے بی این نیوز    )تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان نے عمران خان کی صحت کے حوالے سے پانچ اہم مطالبات سامنے رکھ دیے ہیں اور کہا ہے کہ یہ معاملہ سیاسی نہیں بلکہ انسانی اور آئینی ذمہ داری ہے۔تحریک کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ عمران خان کو ان کے ذاتی معالجین تک فوری رسائی دی جائے اور ڈاکٹر عاصم اور ڈاکٹر فیصل کو بلا تاخیر نجی طور پر معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے۔ تنظیم نے کہا کہ تمام میڈیکل رپورٹس اور ٹیسٹ کے نتائج فوری طور پر شیئر کیے جائیں تاکہ شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ذاتی ڈاکٹرز کو آزادانہ طبی رائے دینے کا مکمل اختیار دیا جائے اور انہیں سرکاری میڈیکل بورڈ کے کسی دباؤ کے بغیر معائنہ کرنے کی اجازت ہو۔ ساتھ ہی عمران خان کے لیے مسلسل فالو اپ معائنوں کو یقینی بنانے اور علاج میں کسی بھی ممکنہ رکاوٹ یا تاخیر کی صورت میں حکومت سے تحریری وضاحت طلب کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا کہنا ہے کہ صحت کے معاملے پر تاخیر یا نمائشی اقدامات ناقابلِ قبول ہوں گے اور حکومت پر لازم ہے کہ وہ آئین اور انسانی حقوق کے تقاضوں کے مطابق اقدامات کرے۔

مزید پڑھیں  :رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی سے بات چیت کی تصدیق کر دی،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں