اہم خبریں

زکوٰۃ کا نصاب جاری ،جا نئے کیا مقرر کیا گیا ہے

کراچی (  اے بی این نیوز   )اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں سال زکوٰۃ کا نصاب جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق سال 2026 کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 5 لاکھ 3 ہزار 529 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق جن کھاتہ داروں کے سیونگ، پرافٹ اینڈ لاس شیئرنگ یا دیگر زکوٰۃ سے قابل اطلاق اکاؤنٹس میں یکم رمضان المبارک کو مذکورہ رقم یا اس سے زائد بیلنس موجود ہوگا، ان کے اکاؤنٹس سے مقررہ شرح کے مطابق زکوٰۃ کی کٹوتی کی جائے گی۔

اسٹیٹ بینک نے مزید ہدایت کی ہے کہ یکم رمضان المبارک کو تمام مالیاتی ادارے اور بینکس عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ اس روز بینکوں میں زکوٰۃ کٹوتی کے عمل اور دیگر متعلقہ امور کی انجام دہی کی جائے گی۔

مرکزی بینک کی جانب سے ہر سال اسلامی تقویم کے مطابق زکوٰۃ کا نصاب مقرر کیا جاتا ہے، جس کا اطلاق مخصوص اقسام کے اکاؤنٹس پر ہوتا ہے، تاہم مستثنیٰ اکاؤنٹس پر کٹوتی نہیں کی جاتی۔

مزید پڑھیں :پنجاب حکومت کاوی آئی پیز کے لیے گلف اسٹریم طیارہ خرید نے کا انکشاف،مفتاح اسماعیل نے اندر کی بات بتا دی

متعلقہ خبریں