اہم خبریں

مردان میں فائرنگ سے ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر نور بادشاہ جاں بحق

مردان(اے بی این نیوز)مردان میں فائرنگ سے ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر نوربادشاہ ایڈووکیٹ جاں بحق جبکہ ان کے بیٹے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مردان کے طورو قیوم آباد میں مخالفین کی فائرنگ کے نتیجے میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نور بادشاہ ایڈوکیٹ موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ فائرنگ سے ان کا بیٹا مامون اور دو راہگیر سہیل اور فواد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر طورو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں۔ٹیلی نار کی دھماکے دار آفر،3مہینے کیلئےہزاروں منٹس ،ایم بیز فری

متعلقہ خبریں