اہم خبریں

سونا ،چاندی اپ ڈیٹ، کمی کا رجحان،جا نئے فی تولہ قیمت

کراچی (اے بی این نیوز    ) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 32 ڈالر کمی کے بعد 5010 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3200 روپے کم ہو کر 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے ہو گئی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2743 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 49 ہزار 41 روپے ریکارڈ کی گئی۔

چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔ فی تولہ چاندی 55 روپے سستی ہو کر 8164 روپے پر آ گئی جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 47 روپے کم ہو کر 6999 روپے ہو گئی۔

22، 21 اور 18 قیراط سونے کے نرخ

فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت 523,762 روپے کے حساب سے:

22 قیراط (91.6 فیصد خالص): تقریباً 4 لاکھ 79 ہزار 366 روپے فی تولہ
21 قیراط (87.5 فیصد خالص): تقریباً 4 لاکھ 58 ہزار 292 روپے فی تولہ
18 قیراط (75 فیصد خالص): تقریباً 3 لاکھ 92 ہزار 822 روپے فی تولہ

مزید پڑھیں :عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پی ٹی آئی نے مشروط تسلیم کر نے کیلئے بتا دیا ،کب تسلیم کی جا ئے گی ،جا نئے

متعلقہ خبریں