اہم خبریں

بھارت کی معروف گلوکارہ انتقال کر گئی

اوڈیشا (اے بی این نیوز    ) بھارتی ریاست اوڈیشا کی معروف گلوکارہ گیتا پٹنائک برین اسٹروک کے باعث 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سریلی آواز رکھنے والی گیتا پٹنائک گزشتہ ہفتے برین اسٹروک کے بعد اسپتال میں زیرِ علاج تھیں جہاں دوران علاج انتقال ہو گیا۔

گلوکارہ کو ایک تقریب کے دوران طبیعت خراب ہونے پر پہلے کیپیٹل اسپتال، کٹک منتقل کیا گیا جہاں برین اسٹروک کی تصدیق ہوئی، بعد ازاں انہیں کٹک کے ایک نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا۔ ان کے بہنوئی پردوش پٹنائک کے مطابق اتوار کے روز علاج کے دوران ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں :عمران خان کا معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے اس سے پہلے کو ئی حتمی رائے نہیں دے سکتا، ڈاکٹر عاصم یوسف

متعلقہ خبریں