اسلام آباد (اے بی این نیوز ) رمضان سے قبل ایران سے آنے والے مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث یکم رمضان المبارک کو مختلف علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 15 فروری کو یہ سلسلہ بلوچستان میں داخل ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں خاص طور پر کوئٹہ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ 17 فروری کو داخل ہونے والے نئے مغربی سلسلے کے اثرات کراچی تک پہنچ سکتے ہیں، جس کے باعث 18 اور 19 فروری کو ہلکی بارش ہو سکتی ہے، جو یکم رمضان المبارک کے دن کے دوران متوقع ہے۔ اس کے علاوہ مذکورہ سسٹم کے زیر اثر دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مارچ میں بھی یکے بعد دیگرے مغربی ہواؤں کے سلسلے داخل ہونے کے امکانات کا عندیہ دیا ہے، جس کے نتیجے میں ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں اور کسانوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنی منصوبہ بندی میں موسم کی ممکنہ تبدیلیوں کو مدنظر رکھیں۔
مزید پڑھیں :سونا اپ ڈیٹ آگئی،خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری،تاریخی سونا سستا،جا نئے فی تولہ قیمت















