کراچی (اے بی این نیوز) مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 8 ہزار 600 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 19 ہزار 962 روپے پر آ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار 373 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 45 ہزار 783 روپے مقرر کی گئی ہے۔
صرافہ ڈیلرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 86 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 972 ڈالرز پر آ گیا ہے۔ عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے اثرات براہِ راست مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے جس کے باعث نرخوں میں واضح کمی ہوئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی 501 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 324 روپے پر آ گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 430 روپے کم ہو کر 7 ہزار 136 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 78 اعشاریہ 40 ڈالرز پر آ گئی ہے۔
مزید پڑھیں :عمران خان کو دو ماہ تک اڈیالہ سے کہاں منتقل کیا جائیگا،وزیر داخلہ نے بتا دیا،جا نئے تفصیلات















