کراچی ( اے بی این نیوز )عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت مستحکم رہی جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا بغیر کسی اضافے کے 5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے پر برقرار ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 53 ہزار 156 روپے ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ہزار 58 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں 90 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ چاندی 8 ہزار 825 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی 0.90 ڈالر اضافے کے بعد 83.50 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط سونے کے نرخ
اگر فی تولہ 24 قیراط سونا 5,28,562 روپے ہے تو اسی تناسب سے دیگر قیراط کے اندازاً نرخ درج ذیل بنتے ہیں:
22 قیراط سونا فی تولہ تقریباً 4,84,515 روپے،21 قیراط سونا فی تولہ تقریباً 4,62,492 روپے،18 قیراط سونا فی تولہ تقریباً 3,96,422 روپے،یہ نرخ خالصتاً تناسبی بنیاد پر اندازاً ہیں، اصل قیمت میں میکنگ چارجز اور مارکیٹ کے معمولی فرق شامل ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں :پاکستان تحریک تحفظ آئین پاکستان کا بڑا فیصلہ دھرنے کا اعلان ،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اسلام آباد طلب















