اہم خبریں

رمضان پیکیج میں اضافے کی منظوری ،اب12500 ملیں گے،جا نئے تفصیلات

پشاور ( اے بی این نیوز   ) خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان 2026 کے لیے رمضان ریلیف پیکیج میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی ہدایات پر کابینہ کے 47 ویں اجلاس میں کیا گیا۔

صوبائی کابینہ کے فیصلے کے مطابق صوبے بھر میں کم آمدنی والے 10 لاکھ 63 ہزار خاندانوں کو رمضان المبارک کے دوران مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ ہر مستحق خاندان کو اوسطاً 12 ہزار 500 روپے ادا کیے جائیں گے۔

صوبائی محکمہ خزانہ و معیشت کے ترجمان کے مطابق حکومت نے 2024 میں بھی رمضان ریلیف پیکیج متعارف کرایا تھا، جس کے تحت اہل خاندانوں کو 10 ہزار روپے فی کس دیے گئے تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس سال چینی اور آٹے سمیت اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کے باعث امدادی رقم میں اضافہ ضروری سمجھا گیا۔ وزیراعلیٰ نے مہنگائی کے پیش نظر امدادی رقم میں 25 فیصد اضافے کی منظوری دی تاکہ رمضان المبارک میں مستحق خاندانوں کو زیادہ سہارا فراہم کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں :یکم رمضان 19 فروری کو ہوگا

متعلقہ خبریں