اہم خبریں

جس طرح عمران خان کےعلاج میں کوتاہی کی گئی یہ قتل کےمترادف ہے، پی ٹی آئی

پشاور ( اے بی این نیوز   ) راہنما پی ٹی آئی شفیع جان نے کہا ہے کہ جس طرح بانی کےعلاج میں کوتاہی کی گئی یہ قتل کےمترادف ہے۔ عدالت کےحکم پرہی رپورٹ پبلک کی گئی،اس میں حکومت جھوٹی ثابت ہوئی۔ سلمان صفدرنےبانی پی ٹی آئی سےملاقات کےبعد رپورٹ جمع کرائی۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کانام ای سی ایل میں ڈا لاجائے،تحقیقات کی جائیں۔
بانی پی ٹی آئی نے جیل سپرنٹنڈنٹ کواکتوبرمیں شکایت کی تھی۔
بانی پی ٹی آئی کی رپورٹس حکومتی دعوؤں کےبرعکس ہیں۔ محموداچکزئی سےبھی بانی کی صحت سےمتعلق غلط بیانی کی گئی۔ اگرضرورت ہوتوبانی کوعلاج کیلئےہسپتال منتقل کیاجاناچاہیے۔ شوکت خانم کےڈاکٹرزکوبانی پی ٹی آئی کامعائنہ کرنےدیناچاہیے۔ سلمان صفدرسےملاقات کےدوران بھی با نی کوآنکھوں میں تکلیف تھی۔
ابھی تک بانی پی ٹی آئی کوذاتی معالج کی سہولت نہیں دی جارہی۔ علیمہ کی بہادری اور حوصلے کو سلام، حقائق سامنے آنے چاہئیں۔ اکتوبر سے آنکھ کا مسئلہ موجود تھا، حقیقی صورتحال رپورٹ میں درج ہے۔ آخری ملاقات 2 دسمبر یا 3 دسمبر کو ہوئی، فاصلہ ہونے کے باوجود کارروائی کی گئی۔
میڈیا رپورٹس میں حقیقت کو صحیح طور پر دکھایا جانا ضروری ہے۔ 16اکتوبر کی رپورٹ اور بعد کی ملاقاتوں نے واضح کیا کہ آنکھ کی حالت سنجیدہ تھی۔ عظمیٰ بی بی کی ملاقات میں بھی حقیقت بتائی گئی، میڈیا بیانات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ غفور انجم کو تمام معلومات فراہم کی گئی، ذمہ داری پوری کی گئی۔
مطالبہ ہے کہ انصاف کیلئے واضح ہو کہ کس کے کہنے پر کارروائی ہوئی۔ علاج بانی کا بنیادی حق ہے، چاہے پاکستان میں ہو یا ملک سے باہر۔ زندگی اور صحت سے اہم کچھ نہیں، ہر فیصلہ ڈاکٹر کی رائے کے مطابق ہونا چاہیے۔ حکومت کی غفلت اور مجرمانہ کوتاہی قوم معاف نہیں کرے گی۔
نواز شریف کے کیس میں عدالت کے مطابق تمام سہولیات فراہم کی گئیں۔ میاں صاحب کے معاملے میں بات سادہ ہے، صحت سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔ اگر علاج پاکستان کے کسی بھی ہسپتال یا بیرون ملک ممکن ہو تو زندگی سب سے اہم ہے۔
ڈاکٹرز اگر کسی سنگین صورتحال کی نشاندہی کریں تو فوری اقدام ہونا چاہیے۔ نواز شریف کیس کی مثال دی جا رہی ہے، عدالت کے حکم پر فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔ 4،4 مرتبہ روزانہ چیک اپ، فیملی کو رسائی اور بیرون ملک علاج کی اجازت دی گئی۔ بانی پی ٹی آئی کے کیس میں امتیازی سلوک کیاگیا۔ عدالت سے رجوع کر کے وہی طریقہ کار اپنانے کا مطالبہ کرتےہیں۔

مزید پڑھیں :عمران خان کو جیل سے باہر نکالنے کیلئے گرین سگنل دیدیا گیا، جا نئے کس کے فیصلے کا انتظار ہے،بڑا انکشاف

متعلقہ خبریں