اہم خبریں

سونا،چاندی اپ ڈیٹ،جا نئے نئی قیمتیں

کراچی (اے بی این نیوز    )عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز 2 ہزار 300 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 972 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 53 ہزار 156 روپے تک پہنچ گئی۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا اور 120 روپے بڑھنے کے بعد فی تولہ چاندی 8 ہزار 735 روپے کی ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر اضافے کے بعد 5 ہزار 58 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا، جبکہ چاندی 1.20 ڈالر اضافے کے بعد 82.60 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط سونے کے نرخ عموماً 24 قیراط سونے کی قیمت کے تناسب سے مقرر کیے جاتے ہیں۔ اگر 24 قیراط فی تولہ سونا 5,28,562 روپے ہے تو اندازاً:

22 قیراط فی تولہ سونا تقریباً 4,84,515 روپے،21 قیراط فی تولہ سونا تقریباً 4,62,492 روپے،18 قیراط فی تولہ سونا تقریباً 3,96,422 روپے،حتمی قیمتوں میں معمولی فرق صرافہ مارکیٹ اور میکنگ چارجز کے باعث ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں :پیپلزپارٹی کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

متعلقہ خبریں