اسلام آباد (اے بی این نیوز )صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے رہنماؤں کی ملاقات ختم ہو گئی، جس میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اہم آئینی معاملات پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں آزاد کشمیر میں نئے صدر کے انتخاب سے متعلق مشاورت مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ پیپلزپارٹی نے صدر آزاد کشمیر کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار لانے کا اعلان کیا ہے۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اس موقع پر تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا ڈپٹی اسپیکر ہماری جماعت سے ہوگا۔
مزید پڑھیں :کسی کو مار کر یا مجبور کر کے شکرگزاری یا رزلٹ لینا درست طریقہ نہیں،بیرسٹر علی ظفر















